پاکستان

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا چھاپہ

اپریل 5, 2019

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا چھاپہ

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے گھر پر احتساب کے قومی ادارے نیب کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے ۔

لاہور میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے چھاپے کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے بغیر کسی اجازت نامے کے چھاپہ مارا اور شہباز شریف کے گھر میں داخل ہونے والے نیب اہلکاروں کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا ۔

نیب ترجمان نے کہا ہے کہ چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے مارا گیا اور اس کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے گئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے