کھیل

پاکستانی نژاد باکسر کی دھوم

اپریل 15, 2019 < 1 min

پاکستانی نژاد باکسر کی دھوم

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ سے تنویر کھٹانہ

جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود نے برطانیہ میں دھوم مچائی ہے ۔ حمزہ محمود لگاتار دوسری بار چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی نژاد باکسر بن گئے۔

‎ملٹن کینز کے رہائشی انیس سالہ حمزہ محمود نے لگاتار دوسری بار امیچور باکسنگ کی باون کلو کیٹگری چیمپئن شپ جیت کر برطانیہ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حمزہ نے فائنل مقابلے میں کانر ڈیلی کو شکست دی۔

حمزہ محمود اس جیت کے بعد اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کر نے کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں۔ تیرہ اپریل کو ہونے والے اس فائنل مقابلے میں حمزہ محمود کی شاندار پرفارمنس نے انھیں برطانیہ کے صف اوّل کے باکسرز میں لا کھڑا کیا ہے۔

فائنل کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فتح کے لیے بہت محنت کی اور اس میں میرے والدین اور میرے کوچ کی محنت بھی شامل ہے۔ آئندہ بھی برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالتے ہوئے ہمیں اپنے آبائی وطن پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

حمزہ محمود کے والدین کا تعلق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں جھکڑ سے ہے۔ حمزہ کی لگاتار دوسری چیمپئن شپ فتح پر برطانیہ میں مقیم جہلمی کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے