پاکستان

عباسی اور مفتاح بھی ای سی ایل پر

اپریل 26, 2019

عباسی اور مفتاح بھی ای سی ایل پر

پاکستان میں حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیے ہیں ۔

وزرات داخلہ نے یہ فیصلہ قومی احتساب بیورو نیب کی درخواست پر کیا ۔ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے علاوہ پانچ دیگرافراد کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ۔

وزارت داخلہ نے نیب کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔


وزارت داخلہ کے خط میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کی درخواست پر 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں ۔ دیگر افراد میں مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم شامل ہیں ۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔

انکوائری میں شاہد خاقان کئی مرتبہ نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں جب کہ مفتاح اسماعیل نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے