متفرق خبریں

12 ارب کھانے والے ڈبل شاہ کی ضمانت مسترد

مئی 20, 2019

12 ارب کھانے والے ڈبل شاہ کی ضمانت مسترد

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ فراڈ کے ملزم ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔
قومی احتساب بیورو نیب کے پراسیکیوٹر نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا، ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540 ہے ۔

نیئر رضوی نے بتایا کہ ڈبل شاہ کی ضمانت کی تین درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں ۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ڈبل شاہ کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں ۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عوام کے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے