کھیل

پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خدشہ

مئی 21, 2019 < 1 min

پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خدشہ

Reading Time: < 1 minute

مانچسٹر ( تنویر کھٹانہ سے)

ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے سولہ جون کے مقابلے میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گے۔

دونوں ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر گریٹر مانچسٹر پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے میچ کے دوران مسلح پولیس کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پچیس ہزار کی گنجائش والے ٹریفورڈ گراؤنڈ میں اس میچ کے لیے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا تھا۔ جبکہ بلیک میں اس میچ کے ٹکٹس تین ہزار پاؤنڈ تک فروخت ہو رہے ہیں۔

میچ میں تقریباً اسی فیصد لوگ برطانیہ جبکہ بیس فیصد لوگ دیگر ممالک بشمول بھارت اور پاکستان سے شرکت کریں گے۔ مانچسٹر سٹی میں لائیو سکرین پر بھی میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تین ہزار سے زائد لوگ میچ دیکھ پائیں گے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی ایک ریکارڈ ہو گی کیونکہ اس سے قبل مانچسٹر سٹی اور یونائیٹڈ کے میچوں میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی جاتی ہے تاہم اس بار اس سے کہیں زیادہ تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔

دونوں ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی پر پولیس کی جانب سے دونوں ممالک کی کمیونٹی پر خفیہ نظر بھی رکھی گئی تاہم پولیس کی نفرت انگریزی کے شواہد نہیں ملے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے