کھیل

سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست

جون 1, 2019 2 min

سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ میں سنیچر کو نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ 136 رنز پر پویلین لوٹ جانے والے سری لنکا ٹیم کے جواب میں کیویز کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کالن منرو اور مارٹن گپٹل نے کیا۔

دونوں اوپنرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے لیے فتح آسان بنا دی۔ گپٹل نے 78 جبکہ منرو نے 58 رنز کی ناقابلِ تسخیر اننگز کھیلیں۔

سری لنکا کے بلے باز ابتدا ہی سے مشکل کا شکار رہے اور 53 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے 52 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری اور روکی فرگیوسن نے تین، تین جبکہ کالن ڈی گرانڈہوم، جیمز نیشم، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جب سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کے اووپننگ بلے باز لاہیرو تھریمانے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر میٹ ہینری کی بولنگ پر چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے