متفرق خبریں

وزیرستان، باجوڑ الیکشن فوج کی نگرانی میں

جون 21, 2019

وزیرستان، باجوڑ الیکشن فوج کی نگرانی میں

پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں شامل کیے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی کے 16 نئے حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شمالی و جنوبی وزیرستان، مہمند، باجوڑ اور کرم سمیت دیگر نئے اضلاع میں 20 جولائی کو انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن فوج سٹیشن کے اندر اور باہر پہرہ دے گی۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکورٹی فوج کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ 16 صوبائی اسمبلی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔ فوج پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک پہرہ دے گی۔

کمیشن نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کےلئے فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی ترسیل انتخابی نتائج پاک فوج کی زیر سیکورٹی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج تعینات کرنے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے