سخت مقابلے کے بعد افغان ہار گئے
کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں انڈیا نے افغانستان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی ہے۔
انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے چار جبکہ جسپرت بمرا نے دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور محمد نبی نے بنایا، انھوں نے 52 رنز بنائے۔
بھمرا اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔ اب انڈیا کے 9 پوائنٹس جبکہ افغانستان کے صفر پوائنٹس ہیں۔
افغان گیند بازوں نے انڈیا کے ہتھ چھٹ بلے بازوں کو باندھ کر رکھ دیا ہے۔ کوہلی نے 67 رنز بنائے تاہم شرما کے چھکوں کی امید لیے میدان اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین گیندوں کو باؤنڈری کے پار جاتے دیکھنے کے لیے ترس گئے۔
افغانستان کے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل افغانستان کو جیتنے کے لیے 225 رنز کا ہدف ملا۔ 50 اوورز میں انڈیا 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا سکا۔

شرما دس گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو ایم ایس دھونی آخر میں 52 گیندوں پر 28 بنا سکے۔
شائقین نے ٹیم پر غصہ نکالنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے۔

کیڈر جادھو نے 68 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔


