متفرق خبریں

کوہستان، جیپ حادثے میں 14 ہلاک

جون 23, 2019

کوہستان، جیپ حادثے میں 14 ہلاک

نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان کے مطابق پالس حادثے کا شکار بدقسمت جیپ شریال سے 21 افراد جن میں سے 9 کا تعلق ضلع لوئر اور 12 کا تعلق پالس سے تھا لے کر شلکھن آباد کی طرف جا رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق شرید کے مقام پر سامنے سے آنے والی گاڑی کو راستہ دیتے ہوئے ریورس کرتے ہوئے جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 9 مسافروں نے موقع پر گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی جن میں سے چار شدید زخمی ہوئے۔

مرنے والوں میں دو کا تعلق دیر سے ہے جبکہ دو عورتیں اور تین بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

دریا میں گرنے سے دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے انتظامیہ اور پولیس نے غوطہ خوروں کو بلایا ہے۔


ڈی پی او لوئر کوہستان سلیمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹن محمد ریاض اور ایس ایچ او خلیل الرحمان پولیس نفری لے کر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے