پاکستان

معیشت کمزور مگر حاجی زیادہ

جون 23, 2019 2 min

معیشت کمزور مگر حاجی زیادہ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں وزارت مذہبی امور کے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کمزور ہے مگر دنیا میں دوسرے نمبر پر حاجی یہاں سے جا رہے ہیں۔

اتوار کو اسلام آبادمیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے معاونین حج سے خطاب میں کہا کہ ”ہماری معیشت کمزور ہے لیکن پھر بھی حج میں ہم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ عمرہ کی ادائگی میں پاکستانی پہلے نمبر پر ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برس 17 لاکھ سے زیادہ پاکستانی عمرہ ادا کرچکے ہیں۔ ”مشکلات آتی ہیں لیکن اس ملک کو اللہ تعالی نے امت کی سربراہی کیلئے انتخاب کیا ہے۔“

وفاقی وزیر نے کہا کہ حاجی جب گھر چھوڑتا ہے تو اس میں بہت غصہ میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاجی ہر وقت جھگڑے پہ تلا ہوتا ہے آپ لوگ بڑے طریقے سے حاجیوں کو ہینڈل کرنا ہے۔ بڑے تحمل سے حاجیوں کے غصہ کو برداشت کرنا ہوگا۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اس سال کا حج شدید گرمی میں ہے جس میں حجاج بھی گرم ہوں گے۔ ”ہماری پوری وزارت کی عزت آپ کے ہاتھ میں ہوگی۔“

وفاقی وزیر اور حاجیوں کی فائل فوٹو

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ حجاج کو سہولیات فراہم کرتے ہیں ان کو تمام عبادات سے بڑھ کر ثواب ملے گا۔ ”حرمین شریفین کا ادب و احترام کا تقاضا کرتا ہے۔ میرا ذہن ہروقت حج کے گرد گھومتا رہتا ہے۔“

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بار حج معاونین بھیجنے کے لیے ان کے پاس بڑی سفارشات آئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت سرکاری ملازمین اور عام افراد کو وزارت کے خرچ پر حاجیوں کو سہولیات فراہمی کے لیے بھیجتی ہے۔ ان افراد کو خدام الحجاج کہا جاتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے