خونریز تصادم میں چھ ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں خانیوال روڈ حسن آباد کے قریب ایک خونریز واقعہ میں چھ افراد کو قتل کر کے آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق حسن آباد کے علاقے میں داماد اور سسر میں خونی تصادم ہوا جس کی زد میں رشتہ دار بھی آئے۔
مقامی ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی زد آئے تین افراد شدید زخمی جبکہ چھ ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 5 افراد کو گولیاں مار کر کمرے میں بند کر کے آگ لگائی گئی۔ ریسکیو اور فائر سروس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کی تاہم آگ نے عمارت کو خاکستر کر دیا۔
پولیس تھانہ نیو ملتان کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

