زیادہ بڑے ثبوت بھی ہیں
پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پریس کانفرنس میں چلائی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جج نے تسلیم کیا کہ ان پر نواز شریف کو سزا دینے کے لیے دباؤ تھا۔
ویڈیو کے مطابق جج کہہ رہے ہیں کہ ”انہوں نے میرے سامنے ایک ویڈیو چلا دی اور کہا جج صاحب آپ دیکھیں ہم آئے ہیں۔ تین چار منٹ بعد وہ ویڈیو بند ہوگئی۔“
مسلم لیگ ن کے مطابق جج صاحب کی نجی ویڈیو دکھا کر جج صاحب کو دھمکایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ”اگر کسی نے شرارت کی کوشش کی تو یاد رکھیں میرے پاس اس سے زیادہ بڑے ثبوت ہیں اور کچھ لوگوں کے نام بھی ہیں ۔ میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔“

