بارش میں کراچی ڈوبتا رہتا ہے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نشیبی علاقے رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے بعد زیرآب ہیں اور گنجان آبادی کو رواں رکھنے والی شاہراہ فیصل پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ حکام کے مطابق کرنٹ لگنے اور بارش سے جڑے حادثات میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین اور کراچی کے رہائشیوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت اور شہری انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہر کے بڑے حصہ میں بجلی بند ہے اور پانی کے صاف پانی کی قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
شہر کے پاش علاقے ڈیفنس میں بھی شہریوں نے سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کراچی کے ایک رہائشی جوہر سعید نے ٹویٹ کیا ہے کہ
”سمجھ نہیں آ رہی تیاری کس کی کریں، بقر عید کی؟ 14اگست کی؟بارش کی؟ یا جنگ کی!!“
Array