پاکستان24 عالمی خبریں

50 ملکوں کی کشمیریوں کے لیے آواز

ستمبر 11, 2019 < 1 min

50 ملکوں کی کشمیریوں کے لیے آواز

Reading Time: < 1 minute

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 سے زائد رکن ممالک نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے سے کرفیو اٹھانے اور حراست میں لیے گئے افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیے سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انسانی حقوق کونسل میں خطاب کیا۔ انہوں نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران پیش آئے واقعات اور وہاں کے لاک ڈاؤن کے بارے میں رکن ممالک کو بتایا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مشترکہ اعلامیہ پاکستان نے 50 سے زائد ممالک کی جانب سے پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیر کے دورے کی اجازت دے، انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، علاقے میں طاقت خصوصاً پیلٹ گنز کا استعمال بند کیا جائے اور ذرائع مواصلات بحال کیے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔

مشترکہ اعلامیے میں تمام ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی انڈیا سے کشمیر میں کرفیو ہٹانے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے