متفرق خبریں

تمام مسائل کی جڑ عمران خان ہیں، بلاول

اکتوبر 22, 2019

تمام مسائل کی جڑ عمران خان ہیں، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مسائل کی جڑ عمران خان ہیں۔ان کے استعفے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔حکومت کاخود اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرنا افسوسناک ہے۔ علاج کے نام پر پیپلزپارٹی کی قیادت پردباؤ ڈالا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش میڈیکل بورڈ نے کی تھی مگر حکومت اور انتظامیہ عدالت کے حکم پر عمل در آمد نہیں کر رہے۔ ”حکومت آصف علی زرداری کی صحت پر پیپلز پارٹی کو دبانا چاہتے ہیں مگر ہم کٹھ پُتلی حکومتوں سے لڑتے رہیں گے۔“

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ ہمارے رہنما اور کارکن مولانا صاحب کا استقبال کریں گے۔

بلاول بھٹو نے موجودہ حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کےنا ڈر رہی ہے عوام کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے احتجاج کیلئے آنیوالوں کو کھانے سمیت کنٹینر فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی تو اب اپنی بات پر قائم رہیں۔۔۔ اب ہر چیز پر یو ٹرن قابل قبول نہیں ہوں گا۔۔۔۔ اسی سیاسی جدوجہد کے تحت خان صاحب کو گھر جانا پڑے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے