گلالئی کے والد پروفیسر اسماعیل کا اغوا
پاکستان میں پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ رہ کر امریکہ فرار ہونے والی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کا 24 گھنٹے بعد بھی پتہ نہ چل سکا۔
جمعرات کو پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ٹویٹ کیا تھا کک پروفیسر اسماعیل کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے سکیورٹی اداروں نے غیر قانونی طور پر تحویل میں لیا ہے۔
رات گئے کی گئی ٹویٹ میں گلالئی اسماعیل نے کہا تھا کہ ان کے والد کو گرفتار کرنے کے بجائے اس لیے اغوا کیا گیا کیونکہ اگر ان کو قانونی کے مطابق حراست میں لیا جاتا تو وہ ضمانت حاصل کر سکتے تھے۔
گلالئی اسماعیل سمیت پروفیسر اسماعیل کے تمام بچے اس وقت ملک سے باہر ہیں جبکہ پروفیسر اسماعیل ایک مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

