سیکس سکینڈل: کانگریس کی رکن مستعفی
امریکہ میں کیلیفورنیا سے منتخب ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی رکن کیٹی ہل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔
کیٹی ہل کی اپنے شوہر سے علیحدگی کا مقدمہ چل رہا ہے اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کانگریس میں اپنی سٹاف رکن کے ساتھ جنسی عمل میں ملوث تھیں۔
کانگریس کی رکن نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ ان کے خلاف گندی مہم چلائی گئی اور وہ اس لیے اپنے علاقے کے عوام سے کہتی ہیں اپنا نیا نمائندہ منتخب کر لیں۔

کیٹی ہل کی سٹاف رکن کے ساتھ برہنہ تصاویر بھی منظرعام پر آئی تھیں جن میں وہ خاتون کے بال کنگھی کر رہی ہیں۔

