حافظ حمد اللہ کی شہریت بحال
اسلام آباد ہاہیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کا نادرا کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
عدالت نے دو ہفتوں میں نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ اس دوران حمد اللہ کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہ کرے۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔

