پاکستان24

آزادی مارچ میں کون کہاں ہے؟

نومبر 1, 2019

آزادی مارچ میں کون کہاں ہے؟

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف آزادی مارچ کے شرکا نے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تعلق رکھنے افراد اسلام آباد میں داخل ہونے والی کشمیر ہائی وے پر موجود ہیں۔

مارچ کے شرکا میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مارچ کے پنڈال سے ویڈیو

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ بلاول بھٹو کے خطاب کے وقت بھی بہت کم جیالے پنڈال میں موجود تھے۔

شرکا دو کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے