وکی لیکس والی جمائما کو جواب
پاکستان میں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں جمعیت علمائے اسلام کے مفتی کفایت اللہ نے وکی لیکس، جمائمہ اور عمران خان کے گٹھ جوڑ کو یہودی سازش قرار دیا اور کہا کہ وکی لیکس کا وکی جمائما کا کزن ہے تاہم وہ اس کی تحقیق کریں گے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کیا ہے۔

جمائما نے لکھا ہے کہ وہ تمام افراد جو اردو نہیں بولتے ان کے لیے کہ میرا وکی نام کا ایک کزن بھی ہے جس نے وکی لیکس قائم کی جو یہودی آلہ کار ہے اور عمران خان کے یہودی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے ہنسی کے ایموجی بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سب ایک نام نہاد مذہبی سکالر کہہ رہا ہے۔
ٹوئٹر صارف میمونہ نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب آکسفورڈ کا گریجویٹ عمران خان جاپان اور جرمنی کو ہمسایہ قرار دے سکتا ہے تو مفتی کفایت اللہ کے بیان پر حیرت کیوں؟


