پاکستان24

ملک ریاض نے کارروائی سے بچنے کے لیے برطانیہ کو 190 ملین پاؤنڈ دے دیے

دسمبر 3, 2019 < 1 min

ملک ریاض نے کارروائی سے بچنے کے لیے برطانیہ کو 190 ملین پاؤنڈ دے دیے

Reading Time: < 1 minute

لندن میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی کارروائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض نے 19 کروڑ پاؤنڈ حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق ملک ریاض کے خلاف دو سال سے تحقیقات ہو رہی تھیں۔ مختلف عدالتوں نے ملک ریاض کے برطانیہ میں اکاوَنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی جانب سے تصفیے کے لیے 190 ملین پاؤنڈ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیےجائیں گے۔ تصفیے کے تحت برطانوی کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی 50ملین پاوَنڈزکی پراپرٹی تحویل میں لے لی جبکہ پہلے سے منجمد اکاؤنٹس میں پڑے 140 ملین پاؤنڈ بھی حکومت کے ہو گئے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تصفیے کے تحت ملک ریاض اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم اور اثاثے دے گا ان میں منجمد کیے جانے والے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔

ملک ریاض کی جانب سے ٹوئٹر پر شائع کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کچھ ناقدین نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں اور ان کی کردار کشی کی جارہی ہے تاہم انہوں نے تصفیے کے تحت 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم دینے کی تردید نہیں کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے