نامعلوم افراد کا ڈان دفتر کا دوبارہ محاصرہ
اسلام آباد میں ملک کے معتبر میڈیا گروپ ڈان کے دفتر کے باہر ایک بار پھر نامعلوم افراد جمع ہوئے اور دفتر کے داخلی و خارجی راستوں پر قبضہ کیا۔
درجنوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈان اخبار کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے ڈان کے دفتر کے باہر اخبار کی کاپیاں جلائیں۔
گذشتہ ایک ہفتے میں روزنامہ ڈان کے خلاف مشکوک افراد کا یہ دوسرا احتجاج ہے جس میں صحافیوں کو ہراساں کیا گیا۔

