”اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے“
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا دارالحکومت اسلام آباد جادو ٹوٹے کی گرفت میں ہے تاہم انہوں نے اگلے سال عام انتخابات کے سوال کا جواب نہ دیا۔
لندن میں پارٹی رہنماوں کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ ان سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگلے سال میں پاکستان میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور آپ بھی آئندہ وزیر ماعظم ہو سکتے ہیں تو شہباز شریف نے ہنس کر کہا یہ ”آپ کو کس نے خبر دی ہے؟ صحافی نے کہا کہ یہ خبریں اسلام آباد میں گردش کر رہی ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد جادو ٹوٹے کی گرفت میں ہے اور وہاں اور بھی بہت سی باتیں چل رہی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تو ایسی بہت سی باتیں ہیں جو فضاؤں میں ہجں۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں سے تفصیلی ملاقات کی جس کے بعد شہباز شریف پارٹی رہنماوں کے ساتھ پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملے۔