راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ عذاب بن گیا
سری لنکا اور پاکستان کے مابین پہلا ایک روزہ ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے شہر کی چار بڑی شاہراؤں کو چھ دن کے لیے بند کیا جائے گا۔
مری روڈ، فیض آباد اور آئی جے پی روڈ دس تا 15 دسمبر صبح چھ بجے تا شام چھ بجے بند رہیں گے جبکہ ٹیموں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانے لے جانے کے دوران کشمیر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو کو بھی بند رکھا جائے گا۔

پیر کی صبح اسلام آباد اور راولپنڈی میں کشمیر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو کو ایک گھنٹے کے لیے بند رکھنے کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام دیکھا گیا۔
صبح آٹھ بجے دفتر پہنچنے کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہری ایک گھنٹے تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

