بلوچستان میں ایرانی پٹرول سے 12 مسافر زندہ جل گئے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر بس اور ایرانی سمگل شدہ تیل سے بھری پک اپ گاڑی میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی ٹاپ پر پیٹرول سے بھری پک آپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ اگ لگنے سے پک اپ اور اور بس مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئے۔
قلعہ سیف اللہ حادثے میں ڈائیوو بس کا ایک زندہ مسافر بچ گیا جس نے بتایا کہ بس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں روڈ سے نیچے کھائی میں جا گریں۔
ایرانی تیل سمگل کرنے والی پک اپ میں سوار افراد کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیویز اور ریسکیو کے مطابق قلعہ سیف اللہ ۔لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ایرانی تیل سمگل کرنے والی گاڑیوں کے حادثات سے ماضی میں بھی سینکڑوں ہلاکتیں ہوتی رہی ہیں۔

