متفرق خبریں

سخت سیکورٹی والے گھر میں کروڑوں ڈالر کی چوری

دسمبر 16, 2019

سخت سیکورٹی والے گھر میں کروڑوں ڈالر کی چوری

برطانوی شہزادے ولیم کے کنسنگٹن پیلس کے قریب ارب پتی خاتون کے گھر سے 64 ملین ڈالر کے زیورات چوری کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مغربی لندن کے علاقے میں 35 سالہ تمارا ایسلسٹون کے گھر سے سخت سکیورٹی کے باوجود اتنی بڑی چوری نے تفتیش کاروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

تمارا سابق فارمولا ون باس برنی ایسلسٹون کی صاحبزادی ہیں جو کنسنگٹن محل کے قریب فرانسیسی و روسی سفارتخانے والے علاقے میں رہتی ہیں جو انتہائی سکیورٹی و نگرانی والا مقام سمجھا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق علاقے اور گلی میں سکیورٹی کے گشت کے علاقے تمارا کے گھر پر بھی سخت سکیورٹی اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے