عمران خان نے سعودی دباؤ قبول کر لیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی دباؤ کے بعد ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کوالا لمپور کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں ان کی ملاقاتیں بھی طے تھیں۔
کوالا لمپور کانفرنس کی صدارت ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد کریں گے جبکہ ایران و ترکی کے صدور کے علاوہ قطر کے امیر بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں انڈونیشیا کے صدر کی شرکت بھی سعودی عرب نے دباؤ ڈال کر رکوا دی ہے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ناخوش ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے میں ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Array