وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم اغوا
راولپنڈی میں کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغواء کے بعد ان کے بیٹے نے ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست تھانہ مورگاہ میں جمع کرائی ہے۔
درخواست کے مطابق ”گزشتہ شب دو ویگو وینز میں مسلح افراد گھر آئے، مجھے دھکا دیکر گرایا، مسلح افراد نے زبردستی مجھے کمرے میں بند کر دیا، والد کو کمرے سے نکالا اور کالی وین میں زبردستی بٹھا کر ساتھ لے گئے۔“
درخواست گزار نے لکھا ہے کہ ”واقعہ بارے کسی کو بتانے پر ہمیں بھی اغواء کی دھمکی دی گئی۔ ملزمان کو گرفتاد،والد کو بازیاب کروایا جائے۔“
درخواست میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ عسکری 14 کے مین گیٹ پر نصب کیمروں کی فوٹیج محفوظ کی جائے۔

