پاکستان24

مفرور اور سزا یافتہ کا بیان نشر

دسمبر 18, 2019 < 1 min

مفرور اور سزا یافتہ کا بیان نشر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا اپنے خلاف آنے فیصلے پر دبئی سے جاری کیا گیا ویڈیو بیان ملک کے تمام ٹی وی چینلز نے نشر کیا ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ہدایات جاری کی تھیں کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیانات نشر نہیں کیے جائیں گے کیونکہ وہ مفرور اور سزا یافتہ ہیں۔

ٹی وی چینلز کی جانب سے پرویز مشرف کا عدلیہ کی توہین پر مبنی بیان نشر کیے جانے پر پیمرا کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بڑے عہدوں پر فائز افراد نے ان کو ہدف بنایا اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

’قانون کا مایوس کن استعمال، فرد واحد کو نشانہ بنانا اور واقعات کا اپنی منشا کے مطابق چناﺅ ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔‘

پرویز مشرف نے کہا کہ وہ پاکستانی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

’چیف جسٹس کھوسہ نے خود کہا کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر شخص قانون کے سامنے برابر ہوگا۔ اس پر میں بھی یقین رکھتا ہوں لیکن میرے خیال میں چیف جسٹس نے اپنے ارادے اور عزائم خود ہی عوام کے سامنے یہ کہہ کر ظاہر کر دیے کہ میں نے اس مقدمے کے جلد فیصلے کو یقینی بنایا۔‘

’گیارہ جج جنہوں نے میرے زمانے میں اپنے لیے فوائد اٹھائے ہوں میرے ہی خلاف فیصلہ دے سکتے ہیں۔‘

پرویز مشرف نے اپنے وڈیو پیغام کے آخر میں افواج اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بقول مشرف کے، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو یاد رکھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے