کرنل انعام کا مقدمہ سپریم کورٹ میں
پاکستان میں لاپتہ افراد کے وکیل کرنل ر انعام الرحیم کو رہا کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کے بجائے فوج اور حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
انعام الرحیم کو رہا کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے خلاف وزارت دفاع اور حکومت کی درخواست پر سماعت 13 جنوری کو ہوگی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کو وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے چیلنج کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ ان کو سترہ دسمبر کو گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت میں ان کی حراست ظاہر کی گئی۔

