پی ٹی آئی والے کیوں لڑے؟
عظمت گل ۔ صحافی / پشاور
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔
تیمرگرہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن بد نظمی کا شکار ہو گیا۔
پارٹی ٹکٹس سمیت وزارتیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کو دینے پر کارکنان نے احتجاج کیا اور کنونشن میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
ایم این اے محمد بشیر خان اور ملاکنڈ ریجن کے صدر فضل حکیم بھی دھکم پیل کا شکار ہوئے۔

