پاکستان

پارٹی نے مفتی کفایت کو کام سے روک دیا

جنوری 13, 2020

پارٹی نے مفتی کفایت کو کام سے روک دیا

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان میں حزب اختلاف کی مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنے رہنما مفتی کفایت اللہ کو پارٹی عہدے پر کام سے روک دیا ہے۔

پارٹی کی صوبائی عاملہ کے اجلاس میں مفتی کفایت اللہ کی ”جماعتی پالیسیوں کے برعکس اقدامات، پریس کانفرنس اورغیر جماعتی سرگرمیوں“ کا جائزہ لینے کے بعد ان کو ضلع امیر کے طور پر کام سے روکنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مانسہرہ میں مدرسے کے بچے سے زیادتی کے معاملے پر مفتی کفایت اللہ کے بیان کو بھی ان کی ذاتی رائے قرار دیا گیا ہے۔

جمعیت کی صوبائی مجلس عاملہ نے مولانا عطاء الحق درویش کی سربراہی میں مولانا مفتی فضل غفور اور محمد آصف اقبال پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مفتی کفایت اللہ پارٹی کے ضلع مانسہرہ کے امیر ہیں اور گذشتہ دنوں فوج کے ترجمان آصف غفور کے بارے میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد خبروں میں تھے۔

ان پر مانسہرہ میں قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے