متفرق خبریں

”زندگی تماشا“ کی نمائش روک دی گئی

جنوری 21, 2020

”زندگی تماشا“ کی نمائش روک دی گئی

پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے کہا ہے کہ متعدد شکایات کے بعد ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کو سینماؤں پر نمائش سے روک دیا گیا ہے۔

پنجاب سنسر بورڈ نے فلم زندگی تماشہ کو ریلیز کرنے سے قبل فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کو تین فروری کو فلم کے دوبارہ ریویو کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سرمد کھوسٹ سنسر بورڈ کے حتمی فیصلے تک فلم ریلیز نہیں کر سکتے۔

سنسر بورڈ پنجاب کے مطابق فلم کو مختلف شکایت موصول ہونے کے بعد ریلیز کر ے سے روکا گیا ہے۔

قبل ازیں فلم زندگی تماشہ 24 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جانی تھی۔

واضح رہے کہ مذہبی تنظیم تحریک لبیک نے فلم کے ٹریلر اور ٹائٹل تصویر کی بنیاد پر اس کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور پنجاب حکومت کو درخواست دی کہ شعائر اسلام کی توہین کی گئی ہے اس لیے پابندی لگائی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے