متفرق خبریں

فیصل واوڈا کے خلاف کیس مقرر

جنوری 25, 2020

فیصل واوڈا کے خلاف کیس مقرر

الیکشن لڑنے کے لیے مبینہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن فیصل وواڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت تین فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

درخواست امن ترقی کے چیئرمین فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فیصل وواڈا صادق اور امین نہیں رہے ان کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ اس قبل دوہری شہریت رکھنے پر دو سینیٹرز کو نااہل کر چکی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے