لندن – پیرس ٹرین تاخیر کا شکار
یورپ کی مشہور زمانہ سمندر کے نیچے سے گزرنے والی ٹرین جو پیرس اور لندن کے درمیان چلتی ہے بریگزٹ کے بعد پہلے دن ہی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق ٹرین کے تاخیر کی وجہ ٹریک یا پٹڑی کا مسئلہ تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونے کا سنیچر یکم فروری کو آج پہلا دن ہے۔

