’افغانستان میں فوج رکھنا زیاں ہے‘
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کی بات کی ہے اور افغانستان میں فوج رکھنے کو وقت اور ڈالرز کا ضیاع قرار دیا ہے۔
منگل کو کانگریس میں سٹیٹ آف دی یونین کے سالانہ خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں ایک نہ ختم ہونے والے جھگڑے میں لاکھوں لوگوں کو قتل کیا جائے۔
افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’میں نہیں چاہتا کہ لاکھوں لوگ قتل کیے جائیں، ان میں زیادہ تر معصوم ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا ’یہ ہمارا کام نہیں کہ دوسری اقوام کے لیے ایک قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کریں۔ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یا تو یہ جیتنے کے لیے لڑتی ہے اور یا بالکل لڑتی ہی نہیں۔‘
Array