متفرق خبریں

پاکستان میں کورونا سے مزید دو افراد متاثر

فروری 29, 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید دو افراد متاثر

پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں دو مزید افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد پاکستان میں اس بیماری کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے سنیچر کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نئے متاثرین میں سے ایک شخص کا تعلق کراچی جبکہ دوسرے کا اسلام آباد سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی طے شدہ طبی قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھ بھال کی جا رہی ہے، اور جن افراد سے متاثرین رابطے میں تھے ان کا بھی پتا لگایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے علاقے کھارادر کے ایک رہائشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ایران سے آئے دو افراد کو بھی سول ہسپتال کراچی میں الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا تھا جن میں سے ایک کو سنیچر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوسرے شخص میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض کراچی کے ایک اور شہری ہیں جو ایرانی زیارات کے دورے سے واپس آئے تھے اور ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا تھا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے