امریکہ: کورونا کے خلاف آٹھ ارب ڈالر مختص
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی شناخت ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ادھر امریکی کانگریس میں آج کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی جا رہی ہے۔
کیلی فورنیا میں حکام نے ایک کروز شپ کو بھی کورونا کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے ساحل پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا ہے۔
کانگرس کے اراکین نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے آٹھ بلین ڈالرز سے زیادہ رقم مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Array