پاکستان پاکستان24

کراچی: عمارت تلے دبنے والے 16 ہلاک

مارچ 6, 2020

کراچی: عمارت تلے دبنے والے 16 ہلاک

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے گنجان آباد علاقے گولیمار میں عمارتیں زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی کچھ افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ علاقے میں گلیاں اور راستے ہونے ہونے کی وجہ سے مشینری کو پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔

پولیس کے مطابق گولیمار نمبر 2 میں رضویہ تھانے کے قریب قائم پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں چھٹی منزل تعمیر کے دوران عمارت گر گئی جس کی زد میں ساتھ منسلک دو مزید عمارتیں بھی زمیں بوس ہو گئیں۔

چالیس گز کے رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے