پاکستان پاکستان24

اسلام آباد میں ایف 16 گر کر تباہ

مارچ 11, 2020

اسلام آباد میں ایف 16 گر کر تباہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فضائیہ کا جیٹ طیارہ گر گیا۔ پاکستان ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ایف 16 شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 10 بج کر 55 منٹ پر اسلام آباد میں یہ طیارہ اس مقام کے قریب گرا ہے جہاں پر 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہوا کرتی ہیں۔ اس جگہ آبادی نہیں ہے۔

جائے حادثہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو: پاکستان 24

اسلام آباد میں جائے حادثہ کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا جبکہ ایئر فورس نے پائلٹ نعمان اکرم کی موت کی تصدیق کی۔

پاکستان فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنگی طیارہ ایف سولہ 23 مارچ کو منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں میں شریک تھا کہ شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم ایئرفورس کی جانب سے ہونے والے انٹرا سکواڈرن آرمامنٹ کمپیٹیشن 2019 میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے فاتح رہے تھے جس پر انہیں شیرافگن ٹرافی دی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے