پاکستان پاکستان24

لاک ڈاؤن میں پولیس اور شہریوں کی حالت

مارچ 25, 2020

لاک ڈاؤن میں پولیس اور شہریوں کی حالت

پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران سندھ اور پنجاب پولیس کے رویے کے خلاف شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

سندھ پولیس نے پہلے دن گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے بدتمیزی کی، کئی علاقوں میں شہریوں کو مرغا بنایا اور بیٹھکیں لگوائیں۔

پنجاب میں پولیس نے ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے گالم گلوچ کی اور مبینہ طور پر بعض شہروں میں رشوت بھی طلب کی۔

لاہور کے بعض مقامات پر شہریوں کے لیے دودھ فراہم کرنے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور تھانے منتقل کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔

ادھر مختلف علاقوں اور موٹر وے پر پھنسے شہریوں نے بسوں میں سامان کے لیے مختص جگہوں پر چھپ کر سفر کیا۔

دوسری جانب انڈین پنجاب میں پولیس نے گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے بیٹھکیں لگوائیں اور کہلوایا کہ ”ہم سماج کے دشمن ہیں۔“

سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ تضحیک بند کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے