پاکستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ
پاکستان میں وائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیے نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ اور مساجد میں نماز کے اوقات محدود کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے فیصلے پر سختی سے عمل کرانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں علما کی جانب سے مزاحمت کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔
ادھر وفاقی حکومت کے وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد بڑے اور اہم اعلانات کریں گے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے بتایا کہ 31مئی تک ملک بھرکےتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئی سی یوزمیں19670بیڈزکی سہولت ہے۔ قرنطینہ سینٹرزمیں بیڈزکی تعدادایک لاکھ62 ہزارہوگئی۔
وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ مساجد کو بند نہیں کر رہے، نماز جمعہ اور باجماعت نماز کو محدود کیا جائے گا۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں حکومتی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور صوبے مل کر کام کر رہےہیں ملک میں آٹے کی کوئی کمی نہیں، گندم کی نئی فصل کو سنبھالنے کے لیے جتنے وسائل کی ضرورت ہوگی بروئے کار لائیں گے۔ عوام تک معاشی پیکج درست پہنچانے کی بھرپور کوشش ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں ریلیف پیکج پرعملدرآمد کا کام صوبوں کیساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ملک میں آئی سی یوزمیں19670بیڈزکی سہولت موجود ہے۔ قرنطینہ سینٹرز کے لیے تھری،فوراورفائیواسٹارہوٹلزمیں بکنگ کرالی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل چینی کمپنی نے 5لاکھ ماسک دیےہیں۔ ماسک صوبوں میں تقسیم کردیےگئےہیں۔ جمعے کو ووہان سے15ٹن طبی سامان آئے گا۔ سنیچر کو چین کی8رکنی ہیلتھ ٹیم آئے گی۔
وفاقی وزیرمذہبی امور کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ مساجد کو بند نہیں کر رہے ۔ نماز جمعہ اور باجماعت نماز کو محدود کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں نے اپنے ملکوں کی مساجد کو بند کر دیا ہے۔ایران میں بھی مزارت بند کر دیئے گئے ہیں۔
وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ بیمار افراد گھر میں نماز پڑھیں۔مسجد میں کم لوگ نماز ادا کریں۔ انہوں نے باقی مسلم ممالک کا حوالہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ کئی مسلم ممالک میں اذانوں میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔

