پاکستان

ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزمان کی رہائی مؤخر

اپریل 3, 2020

ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزمان کی رہائی مؤخر

پاکستان میں صوبہ سندھ کی حکومت نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں بری ہونے والے تین ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کو صوبائی حکومت نے تینوں ملزمان کو تین ماہ کی حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان فہدنسیم احمد، سیدسلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو رہا کرنے جب کہ احمدعمر شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈینیل پرل کیس میں رہائی پانے والے ملزمان کی ایم پی او 1960سیکشن 3 (1) کے تحت تین ماہ کی حراست کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کونقص امن کےآرڈیننس کےتحت حراست میں رکھنےکےاحکامات جاری کئےگئے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ملزمان کی رہائی سےامن و امان کےلیےخطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے