مانسہرہ: مرنے والے کی رپورٹ مثبت آ گئی
سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وفات پانے والے مریض کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جبکہ علاقے میں دو مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
بدھ کو وفات پانے والے 65 سالہ خواج محمد کی ٹیسٹ رپورٹ کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو موصول ہوئی ہے۔
کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر یاسر کے مطابق دو روز قبل فوت ہونے والے خواج محمد کی رپورٹ میں کورونا پازیٹو آیا ہے۔
65 سالہ خواج محمد کا تعلق مانسہرہ کے نواحی گاوں یو سی درہ شنائیہ سے تھا اور وہ مانسہرہ شہر سے ملحقہ گاوں محلہ اورنگ آباد میں رہائش پذیر تھے۔
خواج محمد کو قبل کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں کورونا وارڈ میں رکھا گیا تاہم بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب مریض قرنطینہ وارڈ میں ہی انتقال کرگیا۔
ڈاکٹر یاسر کے مطابق مریض تبلیغی جماعت کے ساتھ کراچی سے لاہور رائیونڈ اور وہاں سے نوشہرہ گیا تھا۔
مرحوم کی تدفین آبائی علاقہ درہ شنایہ میں کی گی تاہم ابھی تک مرحوم کی دونوں رہاش گاہوں سے ملحق علاقہ سیل نہیں کیا گیا نہ ہی ان سے ملنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔
دوسری جانب مانسہرہ مین کورونا کا پہلا مریض اعجاز جو انگلینڈ سے آئے تھے کی چھوتھی رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔
مکمل صحت یاب ہونے پر ان کو ایوب میڈیکل کمپلیکس سے گھر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی والدہ اور بہن کی ٹیسٹ رپورٹس تاحال پازیٹو ہے۔
ضلع میں ایک اور مریض یاسر جس کا تعلق بالاکوٹ سے تھا کی رپورٹ نیگٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں دو مریض مکمل صھت یاب ہو کر گھروں کا روانہ ہو چکے ہیں۔

