پاکستان

وزیراعظم کے دفتر کے سامنے شہری کی خودسوزی

اپریل 3, 2020

وزیراعظم کے دفتر کے سامنے شہری کی خودسوزی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے شاہراہ جمہوریت پر ایک شہری نے خود سوزی کی ہے۔

پولی کلینک ہسپتال کے حکام مطابق خود سوزی کرنے والے شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق شہری نے گیٹ نمبر دو کے سامنے خود کو آگ لگائی۔

بتایا جا رہا ہے کہ فیصل عباسی نامی شہری کے ہاتھ میں خط بھی تھا جس میں مری سے پنجاب اسمبلی کے رکن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں شہری کا سو فیصد جسم جلا ہوا نظر آ رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی فیصل عباسی کی عمر 44 سال تھی اور اس کے خلاف مری کے تھانے میں کم عمر بچی پر جنسی حملہ کرنے کا مقدمہ بھی درج تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے