پاکستان

متاثرین کا لاک ڈاؤن توڑ کر احتجاج

اپریل 4, 2020

متاثرین کا لاک ڈاؤن توڑ کر احتجاج

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخو کے ضلع بنوں میں کورونا وائرس کے مریض کے محلے داروں نے حصار توڑ کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص کے اہل محلہ نے بنوں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ایک ہفتے سے زائد عرصہ میں ان کے 8 محلے بند کئے گئے ہیں مگر راشن کا انتظام نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ بنوں انتظامیہ نے ابھی تک صرف متاثرہ شخص کے گھر کو راشن دیا ہے جبکہ باقی سات سو افراد سے زائد کی آبادی فاقوں کی وجہ سے بے حال ہے۔

مظاہرین کے مطابق متاثرہ شخص کے خاندان کے مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مگر وہ تاحال گھر میں موجود ہیں۔مظاہرین کے مطابق انتظامیہ نے باہر سے تالے لگا کر ان کو قید کر رکھا ہے اور وہ ضرورت کے وقت بھی نہیں نکل سکتے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب کورونا کے مریضوں کو گھر میں رکھا جاتا ہے تو ہسپتال کس لئے بنائے گئے ہیں۔ مظاہرین نے متاثرہ گھر کے علاوہ دیگر محلوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے