پاکستان

صوابی: دو فوجی اور5 شدت پسند ہلاک

مارچ 7, 2017

صوابی: دو فوجی اور5 شدت پسند ہلاک

 فوج کا کہنا ہے کہ  صوابی میں ایک کارروائی کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کپتان سیمت دو فوجی اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی صوابی کے علاقے ملک آباد میں کی گئی۔ کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا اور اس دوران شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ روز بھی پاکستانی فوج نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں افغان سرحد عبور کر کے آنے والے شدت پسندوں سے جھڑپ میں چھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اس کارروائی میں فوج نے دس سے زیادہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے