پاکستان

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

اپریل 9, 2020

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنا ٹویٹ دو گھنٹے بعد ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کی صبح شب برات پر دعاؤں کے لیے ٹویٹ کیا تھا جس پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ہزاروں افراد نے عمران خان کے ٹویٹ پر لکھا کہ شب برات گزر گئی ہے اور ان کو غلط بتایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بحث دوبارہ شروع کر دی ہے کہ وزیراعظم کا ٹوئٹر ہینڈل کون استعمال کرتا ہے اور وہ رات کو کس وقت سوتے اور صبح کب جاگتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے