تصاویر: ووہان کھل گیا، ٹیسٹ جاری
Reading Time: 2 minutesعالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے مشہور شہر چین کے ووہان میں پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

ووہان میں اب شہریوں کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی ہے۔
دو ماہ سے زائد عرصہ لاک ڈاؤن میں گزارنے والے ووہان کے شہری سب صوبہ ہوبائی سے باہر جانے کے لیے بھی آزاد ہیں۔

ووہان میں حکام کورونا وائرس کے ٹیسٹ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مرض دوبارہ نہ پھیل جائے۔

ادھر چین نے شکایات سامنے آنے کے بعد اپنی 11 مصنوعات کے معیار کو دوبارہ جانچنے اور کوالٹی کنٹرول سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ان گیارہ مصنوعات میں ماسک اور کورونا ٹیسٹ کٹس شامل ہیں۔
Array