پشاور: مزید تین ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں تین ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر جاوید کو گزشتہ روز سانس کی تکلیف کے باعث آئسولیشن میں منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر جاوید کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پشاور کے مولوی جی ہسپتال کے ڈاکٹر محمدکریم میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ڈاکٹرمحمد کریم پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔
ادھر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک اور ڈاکٹر امان خٹک میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک ڈاکٹر اور طبی عملے کے ڈیڑھ سو افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

